محنت کش خاتون ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر جاں بحق

پیر 16 اپریل 2018 21:00

بوریوالہ۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) مزدوری کے لیے گھر سے جانے والی محنت کش خاتون ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر جاں بحق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 197ای بی کی رضیہ بی بی زوجہ رزاق احمد محنت مزدوری کی غر ض سے اپنے گھر سے ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ہو کر چک 201ای بی جا رہی تھی کہ راستہ میں سڑک پر اچانک جمپ لگنے سے ٹرالی کی ہک ٹوٹ گئی اور وہ سڑک پر گرتے ہی موقع پر جاں بحق ہو گئی ۔پولیس نے غفلت اور لاپرواہی کے الزام میں ٹریکٹر ڈرائیور ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :