سابق ممبر پبلک سروس کمیشن پنجاب محمد ارشد بھٹی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا انعقاد

پیر 16 اپریل 2018 21:00

بوریوالہ۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) سابق ممبر پبلک سروس کمیشن پنجاب محمد ارشد بھٹی جو کہ تین روز قبل اوکاڑہ کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے، کی رسم قل خوانی گزشتہ روز سی بلاک بورے والا میں ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی، اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور نعت خوانی کی گئی ۔

تقریب قل خوانی میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی ،اسسٹنٹ کمشنر رائو محمد تسلیم اختر،سابق وزیر مملکت و سابق ضلع ناظم وہاڑ ی سید شاہد مہدی نسیم شاہ ،مسلم لیگ کے اراکین پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں ،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ،تحریک انصاف کے رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری قربان علی چوہان ،پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی کرنل (ر) رائو عابد علی خان،پیپلز پارٹی کے سابق ممبرز پنجاب اسمبلی بورے والا حاجی عبدالحمید بھٹی ،چوہدری تاج محمد بھٹی ایڈووکیٹ ،پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری خالد محمود چوہان سابق ایم پی اے ،مسلم لیگ ن کے رہنمائوں رانا طاہر کریم خان،رانا محمد اجمل خان،رائو عزیز الرحمان کونسلر بلدیہ ،سابق صدور بار ایسوسی ایشن بورے والا مہر طاہر امجد ایڈووکیٹ ،سردار ساجد احمد ڈوگر،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر رانا محمد اکرم ،ڈاکٹر محمد اظہر چوہدری ،ڈاکٹر سجاد احمد ڈھلوں ،رانا غلام مرتضیٰ،میاں طارق محمود،سول جج شبیر حسین موہل ،سرجن ڈاکٹر سعید احمد ڈھلوں ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میانچنوں ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری ،مرکزی انجمن تاجران بورے والا کے عہدیداران محمد جمیل بھٹی ،چاچا محمد اسلم ،صغیر احمد رامے سمیت شہر و علاقہ کے نمائندہ ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

شرکاء تقریب نے مرحوم محمدارشد بھٹی کے چچا سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایم اے رئوف بھٹی اور بھائی محمداسلم بھٹی سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی۔

متعلقہ عنوان :