آل پاکستان بزنس فورم کی آئندہ بجٹ میں ٹیکس نیٹ کو توسیع دینے اور ٹیکس کی شرح کو کم کرنے کی تجویز

پیر 16 اپریل 2018 20:57

آل پاکستان بزنس فورم کی آئندہ بجٹ میں ٹیکس نیٹ کو توسیع دینے اور ٹیکس ..
لاہور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) آل پاکستان بزنس فورم نے بجٹ کی تیاری میں ٹیکس نیٹ کو توسیع دینے اور ٹیکس کی شرح کو کم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کو مسابقتی دھارے میں لایا جائے۔

(جاری ہے)

بجٹ تجاویز کا ذکر کرتے ہوئے آل پاکستان بزنس فورم کے صدر ابراہیم قریشی نے کہا کہ آل پاکستان بزنس فورم نے آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے جامع تجاویز جمع کروائی ہیں جن کا بنیادی مقصد آزادانہ سرمایہ کاری پالیسی لانا، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، ٹیکس بیس میں وسعت اور صنعت کے ذریعے روزگار کی تشکیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ 2018-19ء کے لئے آل پاکستان بزنس فورم کی طرف سے پیش کی گئی بجٹ تجاویز میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کا فروغ، براہ راست ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ اور بلاواسطہ لیویز کے سلیب کا خاتمہ شامل کیا گیا ہے۔ ابراہیم قریشی نے کہا کہ توانائی کی کمی سے نمٹنے کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈز ڈیموں اور پانی کے ذخائر کی تعمیر اور تھر کول کے لئے مختص کئے جانے چاہئیں، ملک کو ہائیڈرو پاور اور مقامی ایندھن میں اپنی انرجی مکس پر فوری طور پر منتقل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :