وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس، سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ ..
تازہ ترین : 1

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس، سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس، سکیورٹی کی مجموعی صورتحال ..
لاہور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں صوبے میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں سکیورٹی کے حوالے سے کیے گئے ا نتظامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو اس ضمن میں ضروری ہدایات جاری کیں ۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سکیورٹی انتظامات کو مزید فول پروف بنایا جائے اوراعلی حکام ازخودسکیورٹی انتظامات کاباقاعدگی سے جائزہ لیں۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی معاملات میں کسی بھی قسم کا تساہل قابل برداشت نہیںاورمتعلقہ ادارے اس ضمن میں اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دیں۔اجلاس میںمشیر رانا مقبول احمد، چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔
وقت اشاعت : 16/04/2018 - 20:57:54

اس خبر پر آپ کی رائے‎