یکم شعبان بدھ 18 اپریل بروز بدھ کو ہوگی، مفتی مینب الرحمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 16 اپریل 2018 20:26

یکم شعبان بدھ 18 اپریل بروز بدھ کو ہوگی، مفتی مینب الرحمان
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل 2018ء) : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ  آج شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان بدھ 18 اپریل بروز بدھ کو ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں آج مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں شعبان کا چاند دیکھنے کی شہادتیں اکٹھی کی گئیں۔ مفتی منیب نے  نے کہا کہ کسی بھی مقام سے شعبان کا چاند نظرآنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ ملک بھرسے کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی۔ مفتی منیب نے اعلان کیا کہ ملک میں آج شعبان کا چاند نظر نہیں آیا۔ تاہم یکم شعبان18 اپریل بروز بدھ کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :