تحریک کے انصاف کے نئے پاکستان کا ڈرامہ بے نقاب

خیبر پختونخواہ میں ہسپتالوں کی حالت زار ، ایک ہی بستر پر ایک سے زیادہ مریض حکومتی غفلت کا منہ بولتا ثبوت بن گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 16 اپریل 2018 20:11

تحریک کے انصاف کے نئے پاکستان کا ڈرامہ بے نقاب
مانسہرہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 16اپریل 2018ء ):تحریک کے انصاف کے نئے پاکستان کا ڈرامہ بے نقاب ہو گیا۔ خیبر پختونخواہ میں ہسپتالوں کی حالت زار ایک الگ ہی داستان بن گئی۔ ایک ہی بستر پر ایک سے زیادہ مریض حکومتی غفلت کا منہ بولتا ثبوت بن گئے۔تفصیلات کے مطابقخیبر پختونخواہ حکومت اور عمران خان اکثر و بیشتر صحت کے شعبے میں اپنی صوبائی حکومت کے گن گاتے نہیں تھکتی اور اپنی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے زمین و آسمان کے قلابے ملانے لگتی ہے ۔

(جاری ہے)

مگر گاہے بگاہے ایسے واقعات منظر عام پر آتے رہتے ہیں جو حکومتی دعووں کی قلعی کھول دیتے ہیں اور خیبر پختونخواہ کے محکمہ صحت کا شرمناک کارنامہ منظر عام پر آ گیا۔تحریک کے انصاف کے نئے پاکستان کا ڈرامہ بے نقاب ہو گیا۔ خیبر پختونخواہ میں ہسپتالوں کی حالت زار ایک الگ ہی داستان بن گئی۔مانسہرہ کے سرکاری ہسپتال کی تصاویر نے تبدیلی کے کھوکھلے نعروں کو ہوا میں اڑا دیا۔مانسہرہ کے کنگ عبداللہ ہسپتال کی ایمرجنسی میں ایک بیڈ پر دو دو مریض علاج کروانے لگے۔تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
تحریک کے انصاف کے نئے پاکستان کا ڈرامہ بے نقاب