دبئی کے ولی عہد کی پاکستانی ابرا ڈرائیور سے سرپرائز ملاقات

ولی عہد نے پاکستانی شخص کو بہترین کپتان قرار دیتے ہوئے ،اس کے ساتھ سیلفی ویڈیو بنوائی اور اپنی گفتگو سوشل میڈیا پر بھی شئیر کی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 16 اپریل 2018 19:59

دبئی کے ولی عہد کی پاکستانی ابرا ڈرائیور سے سرپرائز ملاقات
دبئی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 16اپریل 2018ء ) :دبئی کے ولی عہد حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے پاکستانی ابرا ڈرائیور سے سرپرائز ملاقات کی۔ ولی عہد نے پاکستانی شخص کو بہترین کپتان قرار دیتے ہوئے ،اس کے ساتھ سیلفی ویڈیو بنوائی اور اپنی گفتگو سوشل میڈیا پر بھی شئیر کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا 25سالہ مبشر 8 سال سے امارات میں روزگار کے سلسلے میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

مبشر عرصے دراز سے ابرا نامی کشتی چلا رہا ہے اور روز مسافروں ، سیاحوں اور آنے والوں کو کشتی پر سوار کرواتا ہے۔تا ہم سوموار کو مبشر کی قسمت نے زور مارا اور دبئی کے ولی عہد حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اس کی کشتی کے سوار بنے ۔اس دوران انہوں نے ویڈیو بناتے ہوئے پاکستانی ابرا ڈرائیور کو بہترین ڈرائیور قرار دے دیا۔انہوں یہ بات منشر سے ذاتی حیثیت میں نہیں کی بلکہ اس دوران اپنی بنائی ہوئی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر براڈکاسٹ بھی کیا۔آپ بھہ ویڈیو ملاحظہ کریں۔

متعلقہ عنوان :