ایف بی آر نے کروڑوں روپے کی سیلز کے باوجود سیلز ٹیکس ادائیگی نہ کرنیوالی سٹیل ملز کیخلاف کریک ڈائون تیز کر دیا

بی ٹی بی زون نے شالامار کے علاقے میں واقع گلزار مدینہ سٹیل ری رولنگ ،ریز سٹیل انڈسٹری ر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضہ میں لے لیا

پیر 16 اپریل 2018 20:31

ایف بی آر نے کروڑوں روپے کی سیلز کے باوجود سیلز ٹیکس ادائیگی نہ کرنیوالی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے کروڑوں روپے کی سیلز کے باوجود سیلز ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والی سٹیل ملز کیخلاف کریک ڈائون تیز کر دیا، ایف بی آر کے بی ٹی بی زون نے شالامار کے علاقے میں واقع گلزار مدینہ سٹیل ری رولنگ اور ریز سٹیل انڈسٹری ر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے کروڑوں روپے کی سیلز ٹیکس چوری میں ملوث غیر رجسٹرڈ سٹیل ملز کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ایف بی آر کے براڈننگ آف ٹیکس بیس زون کی ٹیم نے کمشنر ڈاکٹر یاسمین فاطمہ کی ہدایت پر شالامار کے علاقے میں قائم 2 سٹیل ملز پر چھاپہ مار کرسیلز پرچیزاور بنک اکائونٹس سمیت اہم ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے گلزار مدینہ سٹیل ری رولنگ انڈسٹری کا مکمل ریکارڈ قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق گلزار مدینہ سٹیل ری رولنگ انڈسٹری نے 2سال میں 4کروڑ 60لاکھ روپے سے زائد مالیت کی سیلز کرنے کے باوجود سیلز ٹیکس رجسٹریشن کروائی اور نہ ہی ٹیکس ادائیگی کی ہے۔ایف بی آر نے شالامار کے علاقہ میں ہی قائم ریز سٹیل انڈسٹری کا مکمل ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ریزسٹیل انڈسٹری نے گزشتہ دو سال کے دوران چھ کروڑ تیس لاکھ روپے کی سیلز کی ہے۔ایف بی آر کی ٹیم میں ایڈیشنل کمشنراظہرجہانگیر،اسسٹنٹ کمشنر ناصر جمال شاہ ،اسسٹنٹ کمشنر سلمان نوید بٹ اورثمن زہرہ شامل تھیں۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کی چھان بین کے بعد دونوں سٹیل ملز کو سیلز ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ کرکے قوانین کے مطابق سیلز ٹیکس وصولی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :