انٹرمیڈیٹ امتحان 2018 ء کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری

پارٹ ٹوکے امتحان 5 مئی ، پارٹ ون کے 22 مئی سے شروع ہونگے

پیر 16 اپریل 2018 20:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحان 2018 ء کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی، پارٹ ٹوکے امتحان 5 مئی جبکہ پارٹ ون کے 22 مئی سے شروع ہونگے جبکہ عملی امتحان کا آغاز 8 جون سے ہو گا۔لاہور بورڈ کی جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق 5مئی کو پارٹ 2کاسائیکالوجی اور ہوم اکنامکس کا پیپر لیا جائے گا۔7 مئی کو انگریزی ،8کو سوکس اور9مئی کو کمپیوٹر سائنس کا پیپر ہو گا۔

10مئی کو اردو، 11کو اکنامکس، 12کو کیمسٹری اور 14کو پنجابی کا پیپر لیاجائے گا۔

(جاری ہے)

15مئی کو حساب، بیالوجی، 16کو تاریخ اور 17کو اسلامک اسٹیڈیز کا پیپر ہو گا۔ 18مئی کو فزکس، 19کو ایجوکیشن اور 21کو مطالعہ پاکستان کا پیپر لیا جائے گا۔ پارٹ ون کا 22مئی کو سائیکالوجی، 23کو پنجابی اور 24کو فزکس کا پیپر ہو گا۔25مئی کواکنامکس، 26کو کمپیوٹرسائنس اور 28کو انگریزی کا پیپر ہوگا۔29مئی کوتاریخ ، 30کو حساب اور 31کو اسلامک اسٹیڈیز کا پیپر ہوگا۔یکم جون کو بزنس میتھ، 2کو کیمسٹری اور 4کو اردو کا پیپر ہوگا۔ 5جون ایجوکیشن اور 6کو اسلامیات لازمی کا پیپر ہوگا۔ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق پریکٹیکلز آغاز 8جون سے ہو گا۔