کالا باغ ڈیم بنے گا یا نہیں، سپریم کورٹ میں دائر درخواست کا فیصلہ ہوگیا
تازہ ترین : 1

کالا باغ ڈیم بنے گا یا نہیں، سپریم کورٹ میں دائر درخواست کا فیصلہ ہوگیا

کالا باغ ڈیم بنے گا یا نہیں، سپریم کورٹ میں دائر درخواست کا فیصلہ ہوگیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم تعمیر کے خلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی، عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے دو عہدے رکھنے کیخلاف درخواست غیر موثر ہونے پر بھی خارج کر دی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں گزشتہ روز تین رکنی بینچ نے کالاباغ ڈیم کی تعمیراورسابق صدرپرویزمشرف کے دوعہدے رکھنے کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے کالا باغ ڈیم کیخلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی ۔ مولوی اقبال حیدر نے کالا باغ ڈیم تعمیر کی درخواست دائر کی تھی۔عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف دو عہدے رکھنے سے متعلق درخواست بھی غیر موثر ہونے پر خارج کر دی۔ وکیل شاہد اقبال نے پرویزمشرف کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/04/2018 - 20:11:20

اس خبر پر آپ کی رائے‎