سپریم کورٹ میں فٹبال فیڈریشن الیکشن کیس کی سماعت، صدر فیڈریشن فیصل صالح حیات کی کل طلبی

پیر 16 اپریل 2018 20:11

سپریم کورٹ میں فٹبال فیڈریشن الیکشن کیس کی سماعت، صدر فیڈریشن فیصل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) سپریم کورٹ میں فٹبال فیڈریشن الیکشن کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے سپریم کورٹ نے فٹبال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات کو کل (منگل کو )طلب کرلیا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن الیکشن سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار خواجہ داؤد کروائیں گے، ہمیں پاکستان کی عزت کو دیکھنا ہے ، اربوں روپے فیڈریشن کے پاس ہیں اور یہ سب چکر پیسوں کا ہے ، ہوسکتا ہے مخدوم فیصل حیات کو فٹبال فیڈریشن کی صدارت سے معطل کردیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فٹ بال فیڈریشن الیکشن کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ہمیں فیڈریشن کے ووٹرز کی فہرست دیں،فہرستیں اس لئے مانگ رہے تاکہ کل کواعتراض نہ ہو۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہا کہ ووٹرزفہرستیں دونوں جانب کے فریقین دستخط کرکے دیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ فیڈریشن کے الیکشن کدھر ہوں گے۔

فٹبال فیڈریشن کے وکیل نے بتایا کہ فیڈریشن کے الیکشن اسلام آباد میں ہوں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ فیڈریشن الیکشن سپریم کورٹ ایڈیشنل رجسٹرار خواجہ داؤد کروائیں گیاور الیکشن کب کرواناہے تاریخ دے دیں۔وقفے کے بعد عدالت نے فیصل صالح حیات کو آج منگل صبح 9 بجے طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں اس معاملے میں مداخلت کرنی ہے،ہم نے کام کرنا ہے تاریخیں نہیں ڈالنی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یہاں ہمیں پاکستان کی عزت کو دیکھنا ہے ، اربوں روپے فیڈریشن کے پاس ہیں اور یہ سب چکر پیسوں کا ہے،کل ہوسکتا ہے مخدوم فیصل حیات کو فٹبال فیڈریشن کی صدارت سے معطل کردیں ۔آپس کی لڑائی کے باعث پاکستان فٹبال فیڈریشن کی انٹرنیشنل فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل ہوتے ہوتے رہی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر حملے سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہاں سپریم کورٹ بار کے صدر بھی موجود ہیں ، بار نے جس یکجہتی کااظہار کیااس پر شکر گزار ہیں ، مجھے اپنی بار پر فخر ہے ، میرے کہنے پر بار نے ہڑتال واپس لی۔تاہم کیس کی سماعت آج منگل تک ملتوی کردی۔