فیصل آباد،ایک روز قبل گھر سے لا پتہ ہونے والے 12سالہ یتیم بچے کی نعش نہر سے برآمد

والدہ پر غشی کے دورے

پیر 16 اپریل 2018 19:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء)ایک روز قبل گھر سے لا پتہ ہونے والے 12سالہ یتیم بچے کی نعش نہر سے برآمد ،والدہ پر غشی کے دورے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ رضا آباد کا رہائشی 10سالہ ثناء اللہ ولد مدد حسین جو کہ ایک روز قبل گھر سے لا پتہ ہو گیا تھا گزشتہ روز اس کی نعش نہر گوگیرہ برانچ لنڈیانوالہ بستی اوڈاں کے قریب ملنے پر پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا 10سالہ بیٹے کی اچانک ہلاکت کا سن کر والدہ پر غشی کی دورے پڑ گئے اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ ورثاء کے مطابق جاں بحق ہونیوالے احسان کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد نہر میں پھینک دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق 10سالہ احسان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہواہے۔