پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,403 کی سطح پر بند

پیر 16 اپریل 2018 19:39

پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,403 کی سطح پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,403 کی سطح پر بند ہوا۔ پیر کو جاری کرہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 6.554 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 7,543 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.505 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.637 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 771.204 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت572.843 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 388.660 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 289.289 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 211.218 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 97.496 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 67.618 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 7.522 ملین روپے اورکاپرکے سودوں کی مالیت 5.694 ملین روپے رہی۔

اسی طرح ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی27 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13.113 ملین روپے رہی۔