عبدالواجد خلیل نے ایگریکلچر کیمسٹری میں ڈاکٹریٹ مکمل کرلی

پیر 16 اپریل 2018 19:38

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)زرعی یونیورسٹی پشاور کے سکالر عبدالواجد خلیل نے پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کی زیر نگرانی ایگریکلچرل کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی تحقیق مکمل کرکے اپنے تھیسز کا دفاع کیاان کی تحقیق کی جانچ ترکی اور سویڈن کے پروفیسرز سے کرائی گئی‘ سکالر نے گزشتہ ڈین فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر سیدوہاب کی زیرصدارت منعقد ہ امتحانی نشست میں اپنی تحقیق کا دفاع کیا۔