لیکچرار جان احمداور لیکچرارام رومان نے زوالوجی میں ایم فل کرلیا

پیر 16 اپریل 2018 19:38

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)شعبہ زوالوجی اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے دورریسرچ سکالروں جان احمدلیکچرار گورنمنٹ کالج جمرود اور ام رومان لیکچرارفوجی فائونڈیشن سکول اینڈ کالج پشاور نے پروفیسر ڈاکٹر علی محمدکی زیرنگرانی زوالوجی میں بیک وقت ایم فل کرلیا‘ ان کے ایگزامینربالترتیب شعبہ اینیمل ہیلتھ زرعی یونیورسٹی کے ڈاکٹر شکور احمد اور انسٹیٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جیٹکس انجینئرنگ زرعی یونیورسٹی کے ڈاکٹر سیارقاضی تھے‘ شعبہ زوالوجی میں منعقدہ امتحانی نشستوں میں دونوں نے اپنے اپنے تھیسز کا دفاع کیا۔