جامعہ پشاور کے ریسرچ آفیسر خان ملوک نے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کرلی

پیر 16 اپریل 2018 19:38

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) پشاور یونیورسٹی کے سنٹر لائزریسورس لیبارٹری ریسرچ آفیسر خان ملوک نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری سے پہلے پی ایچ ڈی کا اعزاز حاصل کرلیا‘ انہوں نے ڈاکٹر ہمایون کی زیر نگرانی انالیٹکل کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کرلی‘ ان کے ایگزامینرکامسیٹس ایبٹ آباد کے ڈاکٹر عبدالرحمن تھے‘ سکالر نے دوران تحقیق تین ریسرچ پیپرز بین الاقوامی جرنلز میں شائع کیے ‘ چانسلر ڈاکٹر حبیب احمد ڈین فیکلٹی ‘ڈاکٹر امتیاز احمداور چیئرمین ڈاکٹر طارق جان کی موجودگی میں منعقدہ امتحانی نشست میں سکالر نے اپنی تحقیق کا دفاع کیا۔

متعلقہ عنوان :