Live Updates

نواز شریف ،مریم نواز کی تقاریر پر ہائیکورٹ کا فیصلہ درست ،پیمرا بھی حکومتی دبائو میں آئے بغیر اپنا فیصلہ کرے ‘ فواد چوہدری

سیاستدانوں کو سمجھنا ہو گا کہ اداروں کیخلاف تضحیک آمیز مہم سے ریاست کمزور ہوتی ہے‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف

پیر 16 اپریل 2018 19:32

نواز شریف ،مریم نواز کی تقاریر پر ہائیکورٹ کا فیصلہ درست ،پیمرا بھی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر پر ہائیکورٹ کا فیصلہ درست ہے ،پیمرا کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کے دبائو میں آئے بغیر اپنا فیصلہ کرے ۔

(جاری ہے)

اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر پر ہائیکورٹ کا فیصلہ درست ہے، اپنے فیصلے کے ذریعے عدالت نے ریگولیٹر کو جھنجوڑا ہے، ملک میں اداروں کا کام نہ کرنا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، نوازشریف اور مریم نواز کی جانب سے چلائی جانے والی عدلیہ مخالف مہم ہر لحاظ سے قابل گرفت ہے، پیمرا کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کے دبا میں آئے بغیر اپنا فیصلہ کرے، سیاستدانوں کو سمجھنا ہو گا کہ اداروں کیخلاف تضحیک آمیز مہم سے ریاست کمزور ہوتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اداروں کو کمزور کرنے میں حکومت اور نون لیگ ایکدوسرے کی مدد کررہے ہیں، ریاست اور اداروں کیخلاف ناقابل قبول نون لیگی مہم آج کے فیصلے کی بنیاد بنی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات