محکمہ داخلہ نے فائرنگ واقعہ کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کو اضافی ممبر شامل کرنیکی اجازت دیدی

پیر 16 اپریل 2018 19:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) محکمہ داخلہ نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائشگاہ پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو اضافی ممبر شامل کرنے کی اجازت دیدی ۔ محکمہ داخلہ کے مطابق جے آئی ٹی تحقیقات کے تناظر میں اپنی مرضی کا ممبر شامل کر سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کی ماڈل ٹائون میں واقع رہائشگاہ پر فائرنگ کے دو واقعات کی تحقیقا ت کیلئے اتوار کی رات ایڈیشنل آئی جی پنجاب محمد طاہر کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی جس مین ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سلطان چوہدری کے علاوہ ملٹری انٹیلی جنس،انٹر سروسز انٹیلی جنس اورانٹیلی جنس بیورو کے نمائندے شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :