ای سی او پوسٹل سٹاف کالج اسلام آبادمیں منعقدہ بین الاقوامی کورس کے غیر ملکی شرکاء کا راولپنڈی جی پی اوکا دورہ

پیر 16 اپریل 2018 19:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) ای سی او پوسٹل سٹاف کالج اسلام آبادمیں منعقدہ بین الاقوامی کورس کے غیر ملکی شرکاء نے پیر کو راولپنڈی جی پی اوکا دورہ کیا۔انکے ہمراہ کورس کوآرڈینیٹر عنصر نورین بھی تھیں۔وفد کا جی پی او پہنچنے پر چیف پوسٹ ماسٹر ڈاکٹر نجیب الر حمٰن نے اسقبال کیا۔ وفد نے دورے کے موقع پر مختلف برانچز میں پاکستان پوسٹ کے آپریشنل کام کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

چیف پوسٹ ماسٹر ڈاکٹر نجیب الر حمٰن نے سیونگز،یوٹیلٹی بلزوصولی، الیکٹرانک و ارجنٹ و فیکس منی آرڈرز،کیش آن ڈیلیوری ،ارجنٹ میل سروس،انٹرنیشنل ایکسپریس میل سروس ، ملٹری و سول پنشن ادائیگی کے کمپیوٹرائزیشن نظام سمیت مختلف سروسز بارے تفصیلی بریفنگ دی اور شرکاء کو انکے سوالوں کے جواب دیئے۔شرکاء نے یادگاری ٹکٹوں کے شعبے فلیٹیلک بیورو میں گہری دلچسبی لی۔دورے کے اختتام پر وفد کو یادگاری گفٹ پیش کئے گئے۔