قطری خط کی شاندار ناکامی کے بعد اماراتی خط پیش خدمت ہے،عثمان ڈارکا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 16 اپریل 2018 19:20

قطری خط کی شاندار ناکامی کے بعد اماراتی خط پیش خدمت ہے،عثمان ڈارکا ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل 2018ء): تحریک انصاف کے رہنماء عثمان ڈار نے کہا ہے کہ قطری خط کی شاندار ناکامی کے بعد اماراتی خط پیش خدمت ہے، خواجہ آصف بھی اپنے قائد کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں۔ انہوں نے وزیرخارجہ خواجہ آصف کے ہائیکورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کرانے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ خواجہ آصف بھی اپنے قائد کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں۔

قطری خط کی شاندار ناکامی کے بعد پیش خدمت ہے اماراتی خط۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف اماراتی خط ہے،دوسری طرف 8 گھنٹے ملازمت کا معاہدہ ہے۔ واضح رہے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے عدالت میں اماراتی خط پیش کردیا۔جس کے تحت خواجہ آصف یواے ای میں کبھی فل ٹائم ملازم نہیں رہے۔ دبئی کی انٹرنیشنل کمپنی کے نمائندہ نے خواجہ آصف کے حق میں عدالت میں گواہی دینے کیلئے آمادگی ظاہر کردی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ خواجہ آصف نے اسلام ہائیکورٹ میں دستاویزات جمع کروا دی ہیں۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ خواجہ آصف کی کمپنی میں فل ٹائم موجودگی ضروری نہیں۔خواجہ آصف سے تجاویز فون یا ان کے دورہ دبئی کے موقع پرلی جاتی ہیں۔ دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ خواجہ آصف یواے ای میں کبھی فل ٹائم ملازم نہیں رہے۔واضح رہے تحریک انصاف کے رہنماء عثمان ڈار کی درخواست پرعدالت نے خواجہ آصف کیخلاف فیصلہ محفوظ کیا ہے۔