وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عالمی رہنمائوں کے ہمراہ 24 ممالک کی مشترکہ فوجی مشق ’’گلف شیلڈ ون‘‘ کی اختتامی تقریب میں شرکت
پاک فوج کے دستوں، پاک فضائیہ کے سی 130، جے ایف 17 تھنڈر طیاروں، پاک بحریہ کے بحری جہازوں اور سپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے مشق میں حصہ لیا
پیر 16 اپریل 2018 19:19
(جاری ہے)
رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشق کی کمان کے تحت سلطنت کے شرقی ساحل کے ساتھ منعقد ہونے والی تینوں افواج کی مشترکہ مشق کا اہتمام باہمی رابطہ کو فروغ دینے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کا عملی تجربہ حاصل کرنے کیلئے کیا گیا تھا۔
سعودی وزارت دفاع نے ’’گلف شیلڈ ون‘‘ مشق کو دنیا میں جدید ترین عسکری نظام کے مطابق بروئے کار لائے جانے والی جنگی مہارتوں کے حوالہ سے اسے ایک اہم موڑ قرار دیا ہے۔ بہت بڑے پیمانے پر منعقد ہونے والی مشق کی اختتامی تقریب میں بری، فضائی اور بحری افواج نے مربوط حملے میں استعمال کی جانے والی مہارتوں کا مظاہرہ کیا جبکہ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 لڑاکا طیاروں نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ بعد ازاں مشق کے دوران بکتر بند گاڑیوں میں بری افواج نے حملہ کیا اور اسے اپاچی گن شپ کی فضائی معاونت حاصل رہی۔ دریں اثناء سمندر سے بحری افواج نے دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جبکہ سپیشل سروسز کے دستوں نے مشق میں بقیہ شرپسند عناصر کا صفایا کیا۔ ’’اے پی پی‘‘ کے خصوصی نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا اور مہمان شخصیات نے ایک بڑے ہال سے اس تقریب کا مشاہدہ کیا جس کے تین اطراف پر بڑی بڑی شیشے کی دیواریں تھیں اور صحراء کے منظر کو دیکھنے کیلئے درجنوں بڑی ٹی وی سکرینیں نصب کی گئی تھیں۔ فائر پاور شو کا اختتام شریک ممالک کے دستوں کی پریڈ اور سعودی عرب اور دیگر علاقائی افواج کی طرف سے استعمال کی جانے والی توپوں، اسلحہ نظام، لانگ رینج آرٹلری اور میزائلوں کے مظاہرہ سے ہوا جبکہ اس موقع پر فلائی پاسٹ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ بعد ازاں سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے دورہ کرنے والے وفود کے سربراہان کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ تقریب میں شریک رہنمائوں میں ابوظہبی کے ولی عہد اور یو اے ای مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر شیخ محمد زید النہیان، بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد، مالی، چاڈ اور برکینا فاسو کے صدور شامل تھے۔ یہ اس بڑے پیمانے پر اپنی نوعیت کی منعقد ہونے والی پہلی مشق تھی جس میں دنیا کی 10 مضبوط ترین افواج کے دستوں نے شرکت کی۔ پاک فوج کے دستوں، پاک فضائیہ کے سی 130، جے ایف 17 تھنڈر طیاروں، پاک بحریہ کے بحری جہازوں اور سپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے مشق میں حصہ لیا۔ علاوہ ازیں ایف فائیو، ایف 15، ایف 16، ایف 18 سمیت مختلف جدید طیاروں نے گلف شیلڈ ون مشترکہ مشق میں حصہ لیا۔ اس مشق کے مقاصد میں علاقائی ممالک کے خلاف خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھانا شامل ہے جو ان خطرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے یکجا اور مربوط کوششوں کے متقاضی ہیں۔ جن ممالک کے دستوں نے ان مشقوں میں حصہ لیا ان میں پاکستان، سوڈان، جبوتی، مصر، یو اے ای، چاڈ، گینیا، بحرین، ملائیشیا، موریطانیہ، اردن، گیمیبیا اور کویت شامل ہیں۔ مبصر کی حیثیت سے شرکت کرنے والے ممالک میں بنگلہ دیش، ترکی، قطر، افغانستان، برکینا فاسو، امریکہ، برطانیہ، کیمرون جزائر، اومان اور نائیجر شامل تھے۔ پاکستان بحریہ کے بحری جہازوں پی این ایس ٹیپو سلطان، پی این ایس ہمت اور میری ٹائم سیکورٹی شپ ’’بسول‘‘ نے بھی مشق میں شرکت کی۔ مشترکہ فوجی مشق میں بے قاعدہ جنگی مہم جوئی، ساحلی دفاع، فضائی دفاع اور سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو پر توجہ مرکوز کی گئی۔ بحرین، سعودی عرب، کویت، ترکی، یو اے ای اور امریکہ کے جنگی بحری جہازوں نے بھی مشق میں حصہ لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.