وزیر اعظم کے مشیر سردار مہتاب احمد خان کی پی آئی اے انجینئرنگ ملازمین کو 10فیصد اضافی الائونس کے اجراء کی یقین دہانی

پیر 16 اپریل 2018 19:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے پی آئی اے بورڈ کے آئندہ اجلاس میں منظوری حاصل کر کے پی آئی اے انجینئرنگ ملازمین کو 10فیصد اضافی الائونس کے اجراء کی یقین دہانی کر دی ۔ وہ پیر کوپی آئی اے ایئر لیگ کے مرکزی صد ر شمیم اکمل کی سربراہی میںملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔

اس موقع پر پی آئی اے ایئرلیگ اسلام آباد کے صدر عثمان خان بھی موجودہ تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے مشیر کو پی آئی اے کے ملازمین کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں۔ مشیر ہوابازی سردار مہتاب احمد خان نے وفد کی معروضات غور سے سنیں اور انکے جلد حل کیلئے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

مشیر برائے ہوابازی نے وفد کو پی آئی اے انجینئرنگ ملازمین کو 10 فیصد اضافی الائونس دینے کی یقین دہانی کرائی۔

سر دار مہتاب نے پی آئی اے انجئینرنگ ملازمین کو 10فیصد اضافی الائونس دینے کے اصولی فیصلے پر فوری طور پر عمل در آمد کرنے کے احکامات بھی دیئے۔ آئندہ بورڈ اجلاس میں اس کی باقاعدہ منظوری لی جائے گی۔ سردار مہتاب احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے ایک قومی ادار ہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے بحالی کے عمل سے گزر رہی ہے اور اس کی بہتری لیے تما م تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے اصل مالک اس کے ملازمین ہیں اور اس ضمن میں کوئی بھی فیصلہ انکی مرضی اور مشاورت کے ساتھ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ لینا تمام سٹک ہولڈرز کی مشاوات کے بغیر آسان نہ ہو گا۔ ائیر لیگ وفدنے انجئینرنگ ملازمین کی لیے 10 فیصد الائونس جاری کرنے کے حوالے سے یقین دھانی کرانے پر مشیر ہوابازی سردار مہتاب کا شکریہ ادا کیا اورپی آئی اے کی بہتری اور بحالی کیلے حکومت کی جانب سے اٹھا ئے گئے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اس کی بہتری اور بحالی کے لیے پی آئی اے کے ملازمین حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :