مقبوضہ کشمیر، مسلم کانفرنس کے دو دھڑے ایک دوسرے میں مدغم، شبیراحمد ڈار چیئرمین منتخب

پیر 16 اپریل 2018 19:19

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں پیر کو ایک اہم پیش رفت میں مسلم کانفرنس کے دو دھڑوں نے متحد ہو کر ایک پلیٹ فارم سے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دونوں دھڑوں کے رہنمائوں نے سرینگر میں ایک اہم اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا کہ شبیر احمد ڈار مسلم کانفرنس کے چیئرمین ہونگے۔ اجلاس میں شبیر احمد ڈار، محمد سلطان ماگرے، معراج الدین صالح، نذیر احمد، عبدالحمید اور فاروق احمد ریشی سمیت رہنمائوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

رہنمائوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس کشمیر کو غیر ملکی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوںنے کہا کہ تنازعہ کشمیر تقسیم برصغیر کانامکمل ایجنڈا ہے۔ مسلم کانفرنس کے رہنمائوں نے مقبوضہ علاقے کے تمام آزادی پسند وں سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد کو فروغ دیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منظور الحق بٹ آزاد جموںوکشمیر اور پاکستان میں مسلم کانفرنس کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے مسلم کانفرنس کاایگزیکٹو اجلاس چیئرمین شبیر احمد ڈار کی صدارت میں19اپریل بروز جمعرات سرینگر میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :