ڈوڈہ میں آصفہ کی بے حرمتی اور قتل کیخلاف ہزاروں طلباء کا احتجاجی مظاہرہ ،

مجرموں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

پیر 16 اپریل 2018 19:18

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میںجموں ریجن کے علاقے ڈوڈہ میں مختلف تعلیمی اداروں کے ہزاروںطلباء نے زبردست مظاہرے کئے اور بے حرمتی کے بعد قتل کا نشانہ بننے والی آٹھ سالہ آصفہ کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ سمیت ہزاروں کی تعداد میں طلباء نے سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کئے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اس بہیمانہ واقعہ کی متاثرین کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیاگیاتھا۔ اس موقع پر طلبہ نے کہاکہ مظاہرے کا مقصد دنیا کی توجہ مقبوضہ علاقے میں خواتین پر مظالم کی طرف مبذو ل کرانا ہے ۔ ایک طالبہ نے اس گھنائونے واقعے ملوث مجرموں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔مظاہرے میں شامل طلباء نے مختلف نعرے بلند کرتے ہوئے مجرموں کوسزائے موت دینے کا مطالبہ کیا تاکہ مستقبل میں کوئی بھی اس طرح کی شرمناک حرکت کرنے کی جرات نہ کر سکے ۔

متعلقہ عنوان :