میاں چنوں میں طالبعلم کی ہلاکت کے بعد محکمہ تعلیم کا بڑا فیصلہ

محکمہ تعلیم نے سکولوں میں کبڈی کھیلنے پر پابندی کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 16 اپریل 2018 19:04

میاں چنوں میں طالبعلم کی ہلاکت کے بعد محکمہ تعلیم کا بڑا فیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 16اپریل 2018ء ) :میاں چنوں میں کبڈی کھیلتے ہوئے طالبعلم کی ہلاکت کے بعد ایسے حاداثات سے بچنے کے لیے محکمہ تعلیم نے بڑا فیصلہ کر لیا۔محکمہ تعلیم نے سکولوں میں بریک ٹائم کے دوران کبڈی کھیلنے پر پابندی لگا دی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق میاں چنوں میں کبڈی کھیلتے ہوئے طالبعلم کی ہلاکت کے بعد ایسے حاداثات سے بچنے کے لیے محکمہ تعلیم نے بڑا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم نے سکولوں میں بریک ٹائم کے دوران کبڈی کھیلنے پر پابندی لگا دی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم نے سکولوں میں بریک ٹائم کے دوران کبڈی کھیلنے پر پابندی لگا دی ہے۔نوٹیفیکشن کے مطابق خلاف ورزی ہونے کی صورت میں ادارے کے سربراہان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔محکمہ تعلیم کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق اس طرح کے کھیل تعلیمی اداروں میں حادثات کا باعث بنتے ہیں۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل میاں چنوں میں کبڈی کھیلتے ہوئے طالبعلم تھپڑ لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :