مظفرآباد ڈویژن کے تینوں اضلاع کے تمام وٹرنری سنٹر کا حفاظتی ٹیکہ جات فراہم کر دیئے گئے ، ڈاکٹر عارف اقبال

پیر 16 اپریل 2018 19:03

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) مظفرآباد،نیلم ویلی ،جہلم ویلی میں موجود تمام ہسپتالوں ،وٹرنری سنٹرز ہا میں چوڑے مار/پھرسوجھا کی ویکسین فراہم کر دی گئی ہے ۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل ڈنہ اور یونین کونسل کہوڑی کے گائوں منڈل سے باقاعدہ ماس ویکسین پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تینوں اضلاع میں ماس ویکسین پروگرام شروع کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تینوں اضلاع کے کسان حضرات سے التماس ہے کہ وٹرنری ہسپتالوں اور سنٹروں کے عملہ سے تعاون کریں اور اپنے قیمتی جانوروں کو حفاظتی ٹیکہ جات ضروری لگوائیں تاکہ انکے مال مویشی ان موزی امراض سے محفوظ رہیں ۔ ماس ویکسین کا یہ پروگرام 30جون 2018تک جاری رہے گا ۔ تمام یونین کونسلز میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جو کہ گھر گھر جاکر ویکسین کریں گی ۔ ۔ انہوں نے مذید کہا کہ پالتوجانور ہماری قومی دولت ہیں ۔ انکی حفاظت ہمارا اولین فریضہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :