محکمہ لائیو سٹاک نی69 لاکھ سے زائد جانوروں کے اعداد و شمار کو ان لائن اپ لوڈ کر دیا

پیر 16 اپریل 2018 19:01

محکمہ لائیو سٹاک نی69 لاکھ سے زائد جانوروں کے اعداد و شمار کو ان لائن ..
فیصل آباد۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)محکمہ لائیو سٹاک نے ڈویژن بھر میں جاری مال شماری مہم کے دوران اب تک 69 لاکھ 16 ہزار 900 جانوروں کے اعداد و شمار کو ان لائن اپ لوڈ کر دیا ، یہ بات ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے ایک بریفنگ کے دوران بتائی ، انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں 22 لاکھ 99 ہزار 556 جانوروں کا ڈیٹا جمع ‘ جھنگ میں 23 لاکھ 15 ہزار 963 ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گیارہ لاکھ ایک ہزار 577 اور چنیوٹ میں 11 لاکھ 99 ہزار 804 جانوروں کا ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ مال شماری مہم کامیابی سے جاری ہے اور مہم کا مقصد جانوروں کا ڈیٹا جمع کرکے فارمرز کو ان کی دہلیز پر محکمانہ سہولیات فراہم کرنا ہے ، انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے تحت گزشتہ پانچ ماہ میں 4 لاکھ 21 ہزار 176 فارمرز کو بھی رجسٹرڈ کیا گیا ہے جس میں چنیوٹ کے 54 ہزار 889 ‘ جھنگ کے ایک لاکھ 17 ہزار ‘ فیصل آباد کے ایک لاکھ 64 ہزار967 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 84 ہزار 135 فارمرز شامل ہیں ، انہوں نے محکمہ کے افسران و سٹاف سے کہا کہ مال شماری مہم کے اختتام تک ذمہ داری سے فرائض انجام دیں اور فارمرز کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔