پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں پر امن احتجاج

پیر 16 اپریل 2018 19:01

چیچہ وطنی۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) ضلع ساہیوال میں پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن کے تمام افسران نے اپنے مطالبات کو تسلیم کرانے کے حق میں بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا ،جس میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی کھچی ،ایڈیشنل کمشنر ریونیو میاں محمد جمیل ،ایڈیشنل کمشنر کو آرڈینیشن میاں جمیل احمد ،ایڈیشنل کمشنر ریونیو قدیر باجوہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد خاور شہزاد،کمشنر آفس کے اسسٹنٹ کمشنر جنرل اشفاق الرحمن خان اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد وٹو ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد شاہد کھوکھر ،اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال عرفان انور اور اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی قیصر نعیم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پی ایم ایس ایسوسی ایشن اپنے سروس سٹرکچر کی بہتری اور پروموشنز کی بروقت منظوری کیلئے پر امن احتجاج کر رہی ہے تا کہ عوام کو بھی مشکلات پیش نہ آئے اور دفتری امور بھی نمٹائے جاتے رہیں۔

متعلقہ عنوان :