انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام

پیر 16 اپریل 2018 19:01

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) انٹر بینک مارکیٹ میںپیر کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور چینی یوآن کی کی قدر میں استحکام جبکہ یورو،برطانوی پائونڈاوریواے ای درہم کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.62 روپے اور قیمت فروخت115.72روپے پرمستحکم رہی ۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید116.50روپے اور قیمت فروخت116.80روپے پرمستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

پیر کو یوروکی قدر میں 75پیسے اوربرطانوی پائونڈکی قدر میں 1.05روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید142.75روپے سے بڑھ کر143.50روپے اور قیمت فروخت144.25روپے سے بڑھ کر145.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید164.75روپے سے بڑھ کر165.80روپے اور قیمت فروخت166.25روپے سے بڑ ھ کر167.30روپے ہو گئی ۔

پیرکوسعودی ریال کی قدر میں استحکام جبکہ یواے ای درہم کی قدرمیں15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید30.95روپے اور قیمت فروخت31.25روپی پرمستحکم اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید31.60روپی سے بڑھ کر31.75روپے اور قیمت فروخت31.90روپے سے بڑھ کر32.05روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قدر میں بھی استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید18.50روپے اور قیمت فروخت19.50روپے پرمستحکم رہی ۔

متعلقہ عنوان :