بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکی کمی ریکارڈ

پیر 16 اپریل 2018 19:01

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکی کمی ریکارڈ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میںپیر کو فی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا150روپے سستاہو گیا ۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیر کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1346 ڈالرسے گھٹ کر1343ڈالر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

پیر کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں150روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں129 روپی کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں بالترتیب فی تولہ سونے کی قیمت59450 روپے سے گھٹ کر59300 اور 10 گرام سونے کی قیمت50957 روپے سے گھٹ کر50828 روپے ہو گئی ۔پیر کوفی تولہ چاندی کی قیمت میں 10روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت میں 9.58روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں فی تولہ چاندی کی قیمت 760روپے سے بڑھ کر770روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت651.42روپے سے بڑھ کر660روپے ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :