گورنمنٹ پرائمری اسکول مسعود کھوسو میںسماجی تنظیم کی جانب سے کھیل کا سامان تقسیم کیا گیا

پیر 16 اپریل 2018 19:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) گورنمنٹ پرائمری اسکول مسعود کھوسو میںسماجی تنظیم کی جانب سے کھیل کا سامان تقسیم کیا گیا تفصیلات کے مطابق العبید ویلفئیر ایسوسئیشن جیکب آباد کی جانب سے چنہ محلہ کے گورنمنٹ پرائمری اسکول مسعود کھوسو کے طلبہ و طالبات میں کھیل کا سامان تقسیم کیا گیا اس موقع پر سماجی تنظیم کے صدر ڈاکٹر عبیداللہ بروہی اور ضلع ممبر میر صابر جکھرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ ہمارا مستقبل ہیںانکی حوصلہ افزائی کی جائے تو یہ اپنی کارکردگی اور صلاحیت کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں ہماری سماجی تنظیم اس حوالے سے سرگرم ہے طلبہ صحت مند سرگرمیوں کی طرف توجہ دیں کھیل سے صحت بنتی ہے اس موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر عاطف سولنگی نے سماجی تنظیم کے صدر ڈاکٹر عبیداللہ بروہی و دیگر کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر العبید ویلفئیر کی جانب سے امتحانات میں پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے جبکہ 15ہزار سے زائد کی مالیت کا کھیل کا سامان بھی دیا گیاجس میںبیڈ، بال، فٹبال، وکٹس ،کولر، کاپیز، بیگ ،قلم اور دیگر دسامان شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :