بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد 35منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا

پیر 16 اپریل 2018 18:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد پیر کے روز چار بجے کی بجائے 35منٹ کی تاخیر سے شروع ہواتفصیلات کے پیر کے روز اسپیکر بلوچستان راحیلہ حمید خان کی صدارت میں حزب روایت چار بجے کی بجائے 4بجکر 35منٹ پر شروع ہوا ،تلاوت کلام پاک کے بعد جیسے ہی اسمبلی کی کاروائی شروع ہوئی ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے نے کورم پورانہ ہونے کی نشاندہی کی جس پر اسپیکر نے کہاکہ پہلے کورم پوراتھا اور بعد میں ایک ایک رکن باہر چلے گئے جس کی وجہ سے کورم ٹوٹ گیا ہے جس پر انہوں نے کورم پورا کرنے کیلئے گھنٹیاں بجانے کی ہدایت کی اور 15منٹ کے بعد پھر بھی کورم پورانہ ہوا تو اسپیکر نے آدھے گھنٹے کیلئے اجلاس پھر ملتوی کردیا ۔