پی ٹی سی ایل رضاکار ہر سہ ما ہی میں 18 مقاما ت پر رفاہی کاموں میں سرگرم

پیر 16 اپریل 2018 18:56

پی ٹی سی ایل رضاکار ہر سہ ما ہی میں 18 مقاما ت پر رفاہی کاموں میں سرگرم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) پی ٹی سی ایل رضاکار فورس کمپنی کی اپنی رضاکار فورس ہے جو پچھلے سال جون میںتشکیل دی گئی ۔ اُس وقت سے لیکراب تک قابل قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے۔پی ٹی سی ایل کی رضاکار فورس تقریباً 600 ملازمین پر مشتمل ہے ، جو ہر سہ ما ہی کے دوران بیک وقت 18 علاقوںمیں اپنی رفاہی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں ۔

باکس آف ہیپی نیس (Box of Happiness ) اور خون عطیہ مہم کی کامیاب تکمیل کے بعد پی ٹی سی ایل رضاکاروں نے حال ہی میں بچوں کے لئے مووی مینیا Mania ) Movie ) پروگرام کو پا یہ تکمیل تک پہنچایا۔مووی مینیا دراصل پی ٹی سی ایل کے صف اول کے عملے کے بچوں کے لئے خصوصی فلم شو کے اہتمام کا ایک سلسلہ تھا۔پی ٹی سی ایل رضاکاروں نے منتخب اداروں جیسے کہ سایہ ٹرسٹ،پاکستان سویٹ ہومزاور الخدمت فائونڈیشنز کے پاکستان بھر میں قائم مراکز میں 20 سے زائد شوز منعقد کئے۔

(جاری ہے)

اس مہم میںپاکستان بھرسی177 رضاکاروں نے معاونت کی جس کے ذریعے 2586 بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں ۔پی ٹی سی ایل رضاکار فورس کے بارے میں سیّد مظہر حسین، چیف ہیومن ریسورس آفیسر، پی ٹی سی ایل ، نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا :’’پی ٹی سی ایل نے گزشتہ برس اپنا رضاکار پروگرام شروع کیا جسکا مقصد معاشرے پر مثبت اثر ڈالنا تھا۔ میں ملازمین کا جوش و جذبہ دیکھ کر بہت خوش ہوں کہ انہوں نے CSR اقدمات کے ذریعے معاشرے کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے مثبت کردا ر ادا کیا ۔

اس دلچسپ سر گرمی کو بچوں ، اِن کے والدین اور رفاہی اداروں نے بھر پور انداز میں سراہا۔‘‘پی ٹی سی ایل اپنے آغاز سے ہی ملک کی خدمت کررہا ہے اورخدمت کے اس سفر میں سماجی سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے بہت سے اقدامات سرانجام دیے۔