Live Updates

تحریک انصاف کے ارکان نے وزیراعلی اور صوبائی وزرا کے لئے سندھ اسمبلی کی سیڑھیوں پر چوڑیاں رکھ دیں

حکمرانوں کی نااہلی کی سزا صوبے کے عوام بھگت رہے ہیں ۔آٹھ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی،خرم شیر زمان

پیر 16 اپریل 2018 18:56

تحریک انصاف کے ارکان نے وزیراعلی اور صوبائی وزرا کے لئے سندھ اسمبلی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) پاکستا ن تحریک انصاف کے ارکان نے پیر کو لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پانے پراحتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی اور صوبائی وزرا کے لئے سیڑھیوں پر چوڑیاں رکھ دیں۔خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ ،حکمرانوں کی نااہلی کی سزا صوبے کے عوام بھگت رہے ہیں ۔آٹھ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے اور حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان اور ڈاکٹر سیما ضیا نے سندھ اسمبلی کی سیڑھیوں پر لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پانے پر سندھ حکومت کے خلاف انوکھا احتجاج کیا اور سیڑھیوں پر وزیراعلی سندھ، صوبائی وزرا اور حکومتی ارکان کے لئے چوڑیاں رکھ دی۔اس موقع پر خرم شیر زمان نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں سندھ کا مقدمہ نہ لڑنے پر وزیراعلی سندھ یہ چوڑیاں پہن لیں سندھ حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے کوئی موثر اقدامات نہیں اٹھائے اور نہ ہی وفاقی حکومت کے خلاف کوئی ٹھوس احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

خرم شیرزمان نے کہا کہ سندھ کے نااہل حکمرانوں کی نااہلی کی سزا صوبے کے عوام بھگت رہے ہیں آٹھ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی شمارندگی اجیرن کردی ہے اور حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں انہیں حکمرانی کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ اور صوبائی وزرا کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں میں ٹیکس پیئر کے پیسے سے گھوم رہے ہیں اگر وفاق بجلی نہیں دے رہا تو آپ جا کر انکے ساتھ لڑیں اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں اب بہت ہوگیا سندھ کے عوام اٹھیں گے۔ خرم شیرزمان نے کہا کہ نثار کھوڑو اور دئگر صوبائی وزرا کیوں وفاق سے صوبے کے عوام کا حق نہیں لیتے جائیں اور جاکر ہمارا حق ان سے چھینیں آخر عوام کب تک لوڈشیڈنگ کا عزاب جھیلتی رہے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات