جماعت اسلامی اسلام آبادکے نا ظمین یو نین کو نسل کا اجلاس

پیر 16 اپریل 2018 18:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) جماعت اسلامی اسلام آبادکے نا ظمین یو نین کو نسل کا خصو صی اجلاس زیر صدارت امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا منعقد ہو ا ،جس میں اسلام آباد میں آئندہ ہو نے والے الیکشن کے حوالے سے ووٹر لسٹوں میں ووٹوں کے اندراج اور جعلی ووٹوں کے اخراج کے حوالے سے ناظمین یو نین کونسلز کو اگاہ کیا گیا۔

اجلاس سے نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد محمد کاشف چوہدری ،سیکرٹری جنرل زبیر صفدر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے نصراللہ رندھاوا نے کہا ارکان و کار کنان اپنا اپنی فیملی اور جماعت اسلامی کے ہم خیال افراد کے ووٹ کادُرست اندراج یقینی بنائیں اور بقیہ ایک ہفتے میں ووٹر لسٹوں پر کام کر یں ۔انھوں نے کہا ووٹ کا دُرست اندراج اوردرست استعمال ملک کی تقدیر بد ل سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کار کنان اسلام آباد کے ہر گھر تک پہنچ کر لوگوں تک جماعت اسلامی کی انقلابی دعوت پہنچائیں اور شہر یوں سے قریبی ربطہ رکھ کر ان کا ووٹ جماعت اسلامی کے حق میں استعمال کرو ائیں۔ نصراللہ رندھاوا نے کہا آئندہ عام انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کامیاب ہوکر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :