کوہاٹ میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پچپن مشتبہ افراد گرفتارکرلیا

پیر 16 اپریل 2018 18:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) کوہاٹ میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پچپن مشتبہ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ ومنشیات برآمد کرلی ،مقدمات درج کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

کوہاٹ پولیس کے مطابق جنگل خیل اور گھمکول میں افغان مہاجرین کیمپوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران افغان باشندوں سمیت پچپن مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ،سرچ اپریشن کے دوران دوکلاشنکوف،دوریپیٹر،ایک کلاکوف،تین بندوقیں،ایک رائفل،چھ پستول درجنوں کارتوس اور تین کلو گرام چرس قبضے میں لی گئی ،پولیس نے مقدمات درج کردیئے۔

متعلقہ عنوان :