خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ رات سے جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں خیبر پختونخوا سمیت فاٹا کے چند مقامات پرتیزہواوں،آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

پیر 16 اپریل 2018 18:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ رات سے جاری ہے،آئندہ چوبیس گھنٹوں میں خیبر پختونخوا سمیت فاٹا کے چند مقامات پرتیزہواوں،آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا اور فاٹا میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر تیزہواوں،آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،پاراچناراورگردنواح میں رات سے بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

دیربالا اور سوات سمیت دیگر علاقوں میں بھی رات سے بارش کا سلسلہ ہوئی جس موسم خوشگوار ہوگیا،صوبائی دارالحکومت پشاوراورگرد ونواح میں کالے بادل چھائے ہوئے ہیں اور بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پارہ چنار میں بارہ ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات نے (سوموار)سے جمعہ کے دوران خیبرپختونخوا اور فاٹا میں بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے