سورن سنگھ کے قتل الزام میں گرفتار بلدیو کمار اسمبلی میں حلف نہ اٹھا سکے

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا

پیر 16 اپریل 2018 18:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیرسورن سنگھ کے قتل الزام میں گرفتار بلدیو کمار دوسری بار بھی اسمبلی میں حلف نہ اٹھا سکے،خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے مشیرسورن سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتاربلدیو کمارکو بکتربند گاڑی میں حلف برادری کے لئے کے پی اسمبلی لایا گیا،بلدیو کمار کو ایوان پہنچایا گیا تاہم اسمبلی میں کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس میں دو منٹ کے لئے وقفہ کیا گیا ،دو منٹ بعد تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فضل الہی نے کورم کی نشاندہی کی،جس کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا،اسپیکر اسمبلی اسد قیصر نے ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں بلدیو کمار کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے جس کے بعد بلدیو کمار کو اسمبلی لایا گیا،اس سے قبل میں بلدیو کمار کو حلف اٹھانے کے لئے اسمبلی لایا گیا تاہم اراکین کی ہنگامہ آرائی اوراحتجاج کے باعث حلد نہ اٹھا سکے، خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئرمین محمودجان کی سربراہی میں ہوا۔

متعلقہ عنوان :