بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ، پاک افغان بارڈر پر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت اور عیسیٰ نگری میں دو افراد کی ہلاکت پر دعاء مغفرت

پیر 16 اپریل 2018 18:42

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس پیر کو سپیکر راحیلہ حمید خان درانی کی صدارت میں شروع ہوا ،اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران پاک افغان بارڈر پر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت اور عیسٰی نگری میں دو افراد کی ہلاکت پر سپیکر سے دعاء کی استدعا کی جس پر شہداء کے لیے دعا مغفرت کی گئیں، بعد کورم پورا نہ ہونے کے لیے گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد سپیکر نے 15منٹ کے لیے اجلاس موخر کیا تاہم کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر نے اجلاس جمعرات سہ پہر 4بجے تک ملتوی کردیا ،آج کے اجلاس میں نابالغ بچوں کی شادی سے متعلق قانون اور لاہور میں جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے حوالے سے مذمتی قرارداد شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :