شہدائے زہری کو شہدائے پاکستان کا نام دیدیا گیا
تازہ ترین : 1

شہدائے زہری کو شہدائے پاکستان کا نام دیدیا گیا

آئندہ 16اپریل کو شہدائے زہری کی برسی شہدائے پاکستان کے نام سے منایا جائیگا

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) شہدائے زہری کو شہدائے پاکستان کا نام دیدیا گیا ، آئندہ 16اپریل کو شہدائے زہری کی برسی شہدائے پاکستان کے نام سے منایا جائیگا ۔ یہ اعلان ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے آج سے پانچ سال قبل زہری میں شہید ہونے والے نوابزادہ میر سکندر زہری ،میر مہراللہ زہری ، میر زیب زہری کی برسی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہی ۔

ا نہوںنے کہاکہ چونکہ ہمارے شہداء اس وطن پر مرمٹے ،اور اپنے خون کا نذرانہ دیکر ملک کی آبیاری کی ۔ تو ان کو اب آئندہ شہدائے پاکستان کہا جائیگا اورسولہ اپریل کو شہدائے پاکستان کے نام سے یاد کیا جائیگا اور یہ دن منایا جائیگا ، قومی فورس ،پاک آرمی ، ایف سی ، لیویز اور پولیس کے جوان یا دوسرے افراد جو پاکستان پر قربان ہوگئے ان کی قربانیوں کو بھی یوم شہدائے پاکستان یعنی 16اپریل کو یاد کیا جائیگا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/04/2018 - 18:42:58

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :