آج میں نے آپکے پاس آنا تھا اوراہم باتیں کرنی تھیں، کچھ مشورے آپ سے لینے تھے اور کچھ مشورے آپکو دینے تھے‘شہبازشریف

بدقسمتی سے موسم کی خرابی کے باعث میرا جہاز آج بہاولپورلینڈ نہیں کرسکا،بارباراصرار کے باوجود پائلٹس نے کہا کہ اس موسم میں بہاولپور نہیں جاسکتے انشاء اللہ جلد آپ سے بالمشافہ ملاقات کرونگا اورتفصیلاً گفتگو ہوگی ،بہاولپور صوبے کی بحالی کے حوالے سے بھی آپ سے مشاورت ہوگی بہاولپورخطہ کے لوگوں نے مسلم لیگ(ن) کوبھر پوراعتماد سے نوازااور یہاں کے عوام کی پارٹی سے محبت اورچاہت بے مثال ہے‘پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک کو استحکام اورخوشحالی کی راہوں پر گامزن کیا ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب

پیر 16 اپریل 2018 18:41

آج میں نے آپکے پاس آنا تھا اوراہم باتیں کرنی تھیں، کچھ مشورے آپ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔وزیراعلیٰ نے بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے موسم کی خرابی کے باعث میرا جہاز آج بہاولپورلینڈ نہیں کرسکا۔میر ے بار بار اصرار کے باوجود پائلٹس نے کہا کہ ہم اس موسم میں بہاولپور نہیں جاسکتے۔

آج میں نے آپ کے پاس آنا تھا اوراہم باتیں کرنی تھیں، کچھ مشورے آپ سے لینے تھے اور کچھ مشورے آپ کو دینے تھے ۔ موسم کی خرابی کے باعث یہ ممکن نہ سکا جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔انشاء اللہ جلد آپ سے بالمشافہ ملاقات کروںگا اورتفصیلاً گفتگو ہوگی اوراس مقصد کیلئے میں بہت جلدبہاولپور آؤں گااورپارٹی عہدیداروںاورکارکنوں سے ملاقات کروںگا۔

(جاری ہے)

بہاولپور صوبے کی بحالی کے حوالے سے بھی آپ سے مشاورت ہوگی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں بہاولپور کے پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں کا بے حد شکرگزار ہوں جنہوں نے آج شاندار ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا۔ انہوںنے کہا کہ تعلیم،صحت، انفراسٹرکچر ،ٹرانسپورٹ اوردیگر شعبوں میں جنوبی پنجاب کوہمیشہ ترجیح دی ہے ۔بہاولپورخطہ کے لوگوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کو اپنے بھر پوراعتماد سے نوازا ہے اور یہاں کے عوام کی پارٹی سے بھر پور محبت اورچاہت بے مثال ہے۔

یہ محبت اورچاہت یکطرفہ نہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت بھی بہاولپور کے عوام سے محبت کرتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے گزشتہ 9سال کے قلیل عرصے میں بہاولپور میں 70ارب سے زائد کی خطیررقم ضلع کی تعمیرو ترقی پر صرف کی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ5سال میںتقریباً50ارب روپے ضلع بہاولپور کی تعمیرو ترقی کیلئے یہاں کے عوام کے قدموں پر نچھاورکیے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ بہاولپور کے عوام نے قیام پاکستان میںناقابل فراموش کردارادا کیااورتعمیرپاکستان میں بھی بھر پور معاشی سرگرمیوں سے اپنا کردارنبھایاہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک کو استحکام اورخوشحالی کی راہوں پر گامزن کیا ہے ۔پاکستان بدامنی سے امن تک،پسماندگی سے خوشحالی تک اور اندھیروں سے روشنی تک کا سفرکامیابی سے طے کررہا ہے۔

مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی ملک کی ترقی اورعوام کی فلاح کیلئے دل و جان سے کاوشیں کی ہیں۔وزیراعلیٰ کے خطاب کے دوران کارکن ’’شہبازشریف زندہ باد‘‘ کے نعرے لگاتے رہے۔بہاول پورمسلم لیگ (ن) ورکرز کنونشن میں سینیٹر سعود مجید، وفاقی وزیر تعلیم انجینئر بلیغ الرحمن، صوبائی وزیر امداد باہمی ملک اقبال چنڑ، صوبائی وزیر انڈسٹریز چوہدری محمد شفیق، صوبائی وزیر زراعت چوہدری محمد نعیم بھابھہ، اراکین پارلیمنٹ علی حسن گیلانی، قاضی عدنان فرید، خالد محمود وارن، بیگم پروین مسعود بھٹی، فوزیہ ایوب قریشی، حسینہ ناز، شعیب اویسی، افضل گل، خالد محمود ججہ، عبدالعلیم شاہ سمیت جنوبی پنجاب مسلم لیگ (ن) کے عہدے داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :