ناسا کا ایک سیٹیلائیٹ نئے سیاروں کی تلاش میں روانہ

پیر 16 اپریل 2018 18:41

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2018ء)امریکی خلائی تحقیقی ادار ے ناسا نے نئے سیاروں کی تلاش کے کام کے لیے ایک سیٹلائیٹ خلا میں روانہ کردیا۔ یہ سیٹلائیٹ ان سیاروں کا سراغ بھی لگائے گی، جہاں زندگی ممکن ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ٹی ای ایس ایس نامی یہ سیٹلائیٹ سورج کے قریب دو لاکھ چمک دار ستاروں کے گرد موجود سیاروں کا جائزہ لی گی۔ ناسا کے مطابق یہ سیٹلائیٹ کیپلر دوربین کی طرح ان ستاروں کے گرد گردش کرنے والے سیاروں کو ڈونڈھے گی اور ان کا اپنے سورج سے فاصلہ ، حجم اور زندگی کے لیے موافق حالات سے متعلق معلومات فراہم کرے گی۔ ٹیس نامی سیٹلائیٹ کیپ کانیورل سے روانہ کی گئی ۔