آسٹریلوی وزیراعظم کا دورہ یورپ، تجارت اور سلامتی اہم موضوعات

پیر 16 اپریل 2018 18:41

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2018ء) آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بل نے کہا ہے کہ وہ اپنے دورہ یورپ کے دوران یورپی یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے اور سلامتی کے امور میں تعاون کو وسعت دینے جیسے موضوعات پر بات کریں گے۔ ٹرن بل جمعرات کو کامن ویلتھ ممالک کے اجلاس میں شرکت کے لیے لندن پہنچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد وہ برلن میں جرمن چانسلر انجیلا میرکل اور صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر سے ملیں گے۔

پیر کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ آزاد تجارت کے حق میں ہیں، کیوں کہ اس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور یہی بات وہ یورپی رہنماں کو باور کرانے کی کوشش کریں گے۔ اس دورے میں ٹرن بل برسلز میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل اور یورپی کمیشن کے سربراہ سے بھی ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :