ایرانی جوہری ڈیل کا تحفظ، یورپی رہنما سرگرم

پیر 16 اپریل 2018 18:39

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2018ء)ایران کے ساتھ طے پانے والی جوہری ڈیل کے تحفظ کیلئے یورپی رہنما سرگرم ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں ماہ فرانسیسی صدر امانویل ماکروں اور جرمن چانسلر انجیلا میرکل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقاتیں کر رہے ہیں جب کہ برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے بھی اپنے اچانک دورے پر صدر ٹرمپ سے ملاقات کر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ نے اس ڈیل کے مستقبل اور امریکی تحفظات کے خاتمے کے حوالے سے رواں برس مئی کے وسط تک کا وقت دے رکھا ہے۔ سن 2015 میں طے پانے والے اس معاہدے کے تحت ایران کی جوہری سرگرمیوں کو محدود بنایا گیا تھا، جب کہ اس کے عوض اس پر عائد عالمی پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی۔ ایرانی حکومت متبنہ کر چکی ہے کہ اگر امریکا اس ڈیل سے نکلتا ہے اور تہران حکومت پر دوبارہ پابندیاں عائد کی جاتی ہے، تو یہ ڈیل ختم ہو جائے گی۔