سابق امریکی صدر بش کی اہلیہ کی حالت نازک،علاج نہ کرانے کا فیصلہ
تازہ ترین : 1

سابق امریکی صدر بش کی اہلیہ کی حالت نازک،علاج نہ کرانے کا فیصلہ

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) سابق امریکی صدر بش کی اہلیہ کی حالت نازک ہوگئی جس کے بعد انکا علاج نہ کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی اہلیہ 92سالہ باربرا بش کی حالت نازک ہے اور اب ان کا علاج نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سابق صدر کے ہوسٹن میں واقع دفتر کے مطابق باربرا بش کے علاج کے بجائے ان کی تیمارداری پر توجہ دی جارہی ہے۔ اس حوالے سے باربرا بش کی بیماری اور انکی صحت کے حوالے سے مزید کوئی اطلاع نہیں دی گئی تاہم کہا گیا ہے کہ ان کو حال ہی میں کئی مرتبہ علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرانا پڑ ا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/04/2018 - 18:39:27

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :