افغانستان، عام انتخابات کیلئے ووٹروں کی رجسٹریشن جاری

ملک میں قائم سات ہزار سے زائد پولنگ مراکز میں قریب 14 ملین اہل ووٹروں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا اور اس میں دو ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے،حکام

پیر 16 اپریل 2018 18:39

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2018ء) افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹروں کی رجسٹریشن جاری ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں قائم سات ہزار سے زائد پولنگ مراکز میں قریب 14 ملین اہل ووٹروں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا اور اس میں دو ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان میں پارلیمانی انتخابات متعدد مرتبہ تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں اور اب ان کا انعقاد رواں برس اکتوبر میں ہو گا۔

افغان حکام کے مطابق جن مراکز پر ووٹروں کا اندراج ہو گا، انتخابات میں یہ افراد انہیں مراکز میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ افغانستان میں جاری شورش اور طالبان کی کارروائیوں کے تناظر میں ووٹروں کی رجسٹریشن کے عمل کو کابل حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔