مدت ملازمت مکمل ہو جانے کے باوجو دمنشیات کے خلاف کریک ڈان جاری رہے گا، فلپائنی پولیس سربراہ

پیر 16 اپریل 2018 18:35

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2018ء) فلپائن کی پولیس کے سربراہ رونلڈ ڈیلا روزا نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کی مدت ملازمت مکمل ہو جانے اور نئے پولیس سربراہ کی تقرری کے باوجود منشیات کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کی ریٹائرمنٹ کا منشیات کے خلاف کریک ڈان پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ فلپائنی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل روزا کی مدت ملازمت ختم ہونے والی ہے۔ یکم جولائی 2016 کو صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کے برسراقتدار آنے کے بعد منشیات کے خلاف کریک ڈان کی کارروائیوں میں چار ہزار سے زائد افراد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ روزا جمعرات کے روز ریٹائرڈ ہو جائیں گے اور ان کی جگہ آسکر البیالدے لے لیں گے۔

متعلقہ عنوان :