پاکستان اور تاجکستان سیاحت کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کریں گے،

تاجک ائیرلائنز کی پاکستان سے دو شنبے کیلئے فلائٹس کیلئے درخواست پر اپنی سفارشات متعلقہ اداروں تک پہنچا دی گئی ہیں ایم ڈی پی ٹی ڈی سی چوہدری عبدالغفور کی اے پی پی سے گفتگو

پیر 16 اپریل 2018 18:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان اور تاجکستان سیاحت کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کیلئے سیاحت کے بارے میں ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کریں گے،تاجک ائیرلائنز کی پاکستان سے دو شنبہ کیلئے فلائٹس کیلئے درخواست پر اپنی سفارشات متعلقہ اداروں تک پہنچا دی گئی ہیں اور امید ہے کہ ان کی جلد منظوری مل جائے گی۔

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سیاحت کی ترقی کے ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری عبدالغفور نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے مکمل طور پر محفوظ سیاحتی مقام ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے دردوازے کھول رکھے ہیں کہ وہ آئیں اور ہماری مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور تاجکستان نیشنل ٹورازم آرگنائزیشن باہمی تعاون پر مبنی ایک معاہدے پر دستخط کرنے کی بھی منصوبہ بندی کررہی ہیں جس میں مشترکہ سیاحت کے فروغ کے لئے متعلقہ شعبوں میں منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اورتاجکستان کے درمیان سیاحوں کی آمدورفت بڑھانے کیلئے دونوں ممالک کو مل کر سیاحت کو فروغ دینا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی ڈی سی اور تاجکستان کا قومی سیاحتی ادارہ ایک معاہدے پر دستخط کر سکتے ہیں۔ جس کے تحت سیاحت کے شعبے میں مشترکہ تعاون کے نکات کے ذریعے دونوں ممالک کی سیاحت کی ترویج کی جاسکتی ہے۔ دنیا بھر میں قدرتی سیاحتی مناظر سے مالا مال پاکستان بلاشبہ تاجک باشندوں کیلئے پسندیدہ ترین سیا حتی مقام بن سکتا ہے۔ تاجک سفیر کی دعوت پر ایم ڈی پی ٹی ڈی سی رواں ماہ کے آخر میں تاجکستان کا دورہ کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :