ضلع ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، جھنگ اور بہاولپور کیلئے نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت (کل) ہو گی

پیر 16 اپریل 2018 18:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن میں ضلع ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، جھنگ اور بہاولپور کیلئے نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت (کل) منگل کو ہو گی۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں بنچ 10 بجے ضلع ننکانہ صاحب کی نئی حلقہ بندیوں پر اٹھائے گئے اعتراضات کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ ضلع ننکانہ صاحب میں انتخابی حلقہ بندیوں پر 14 اعتراضات داخل کئے گئے ہیں۔ جھنگ میں نئی حلقہ بندیوں پر 18، شیخوپورہ 19 اور بہاولپور کیلئے 20 اعتراضات داخل کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :