پنجاب باکسنگ چمپئن شپ 11مئی سے شروع ہوگی ،جاوید چوہان

پیر 16 اپریل 2018 18:12

پنجاب باکسنگ چمپئن شپ 11مئی سے شروع ہوگی ،جاوید چوہان
لاہور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جا ن کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام باکسنگ کے فروغ کیلئے چیمپئین شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے، پنجاب باکسنگ چیمپئن شپ 11مئی سے شروع ہوگی جس میں خواتین کی 6 ویٹ کیٹیگریز بھی رکھی گئی ہیں، کامیا ب باکسرز کو لاکھوں روپے انعامات دیئے جائیں گے،اس کا فیصلہ پیر کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میں ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا،جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران اورپنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جا ن کی ہدایت پر باکسنگ کے فروغ کیلئے چیمپئین شپ 11سے 15مئی تک جمنیزیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کی جارہی ہے، اس میں 24ویٹ کیٹیگری رکھی گئی ہیں جس میں خواتین کی 6 ویٹ کیٹیگری بھی شامل ہیں، جاوید چوہان نے بتایا کہ کامیاب کھلاڑیوںکو لاکھوں روپے کے انعامات دیئے جائیں گے، چیمپئین شپ کا سلوگن ’’کون بنے گا پنجاب کا باکسنگ چیمپئین‘‘ ہوگا، باکسرز کی رجسٹریشن کا آغاز 17اپریل سے ہوگا ،باکسرزپنجاب کے تما م اضلاع میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے دفاتر میں رجسٹریشن کراسکیں گے جس کے بعد کھلاڑیوں کے ٹرائلز ہونگے اور تمام اضلاع کے باکسرز چیمپئن شپ میں شرکت کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :